بیجنگ23جنوری(آئی این ایس انڈیا)چین اور فلپائن تین اعشاریہ سات بلین ڈالر مالیت کے تیس مختلف منصوبوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصدغربت میں کمی کرنا ہو گا۔ چینی وزیر تجارت نے یہ اعلان کرتے ہوئے البتہ بتایا کہ ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی کاغذی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔ پیر کے روز بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلپائن کے وزیر خارجہ نے کہاکہ چینی حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں انتہائی تعمیری رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلپائن میں ان منصوبوں میں دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔